سوات:کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ سوات نے دریائے سوات کے کنارے مدین سے کالام تک غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا۔ آپریشن کے نتیجے میں اب تک 31 افراد گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ مدین سے بحرین تک 21 ریستوران سمیت دریا کے کنارے پر غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے عمارتوں کو مسمار کر دیا گیا ہے۔جبکہ مدین سے بحرین تک دریا سوات میں جمع ہونے والے غیر ضروری روڑے کو صاف کر دیا گیا ہے۔ مدین سے کالام تک 10 سے 20 سال پرانے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے عمارتوں کو خالی کرنے کے لیے 60 نوٹس بھیجے گئے ہیں، بصورت دیگر حکومت کے پاس انہیں گرانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچے گا۔ ضلعی انتظامیہ سوات کو دریائے سوات میں تمام غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بروقت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔
سوات:مدین سے کالام تک دریائے سوات کنارے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع
