(مارننگ پوسٹ)خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے تمام سرکاری سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگیا۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے آج 24 دسمبر سے صوبے کے تمام سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگیا۔ضلع بھر میں 24 دسمبرسے 28 فروری تک سکول بند رہیں گے۔

سوات کے بالائی علاقوں میں برف باری کے باعث سردیوں میں درجہ حرارت منفی ڈگری سنٹی گریڈ تک گر جاتا ہے اور یہ سلسلہ دسمبر سے مارچ تک جاری رہتا ہے جس کے باعث ان علاقوں میں موسم سرما کی چھٹیاں 2 ماہ پر محیط ہوتی ہیں۔

دو ماہ چھٹی والے علاقوں میں ضلع سوات ، ضلع کوہستان اپر اور لوئر، ضلع چترال لوئر اور اپر، اپر دیر، ضلع شانگلہ اور ضلع بونیر کے بالائی علاقے شامل ہیں۔