سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں ممبران اسمبلی فضل حکیم خان یوسفزئی ، سلیم الرحمان اور سٹی میئر کی قیادت میں امپورٹڈ حکومت اور صحافی عمران ریاض خان کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں پی ٹی آئی کے نو منتخب بلدیاتی نمائندے اور دیگر عہدیدار شریک ہوئے،مظاہرے کے شرکاء نے امپورٹڈ حکومت نا منظور اور صحافی عمران ریاض کو رہا کرو کے نعرے لگائے، احتجاجی مظاہرے میں مطالبہ کیا گیا کہ صحافی عمران ریاض کی گرفتاری بلا جواز اور انتقامی کارروائی ہے لہذا انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے، آج وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایت پر سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان، ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمان اور سٹی میئر شاہد علی خان کی قیادت میں امپورٹڈ حکومت اور صحافی عمران ریاض کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرے میں وفاقی حکومت کیخلاف اور صحافی عمران ریاض کے حق میں نعرے لگائے گئے مظاہرے سے خطاب کے دوران ممبران اسمبلی اور سٹی میئر کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے اب صحافی کو چپ کرانے اور اوچھے ہتکھنڈوں پر اُتر آئی ہے عمران ریاض کی گرفتاری بلا جواز اور قابل مذمت ہے پنجاب پولیس کا یہ عمل آزادی اظہار رائے کو دبانے کی کوشش ہے اور آزادی صحافت پر کھلم کھلا حملہ ہے یہ طرز عمل جمہوریت کیلئے کسی بھی طرح ٹھیک نہیں ہے امپورٹڈ حکومت فسطائیت پر اُتر آئی ہے اس طرح کے اوچھے ہتکھنڈوں سے لوگوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔
سوات میں ممبران اسمبلی کا حکومت اور صحافی عمران ریاض کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
