ملک میں شدید گرمی اور عید کی چھٹیوں کی وجہ سے عید کے دوسرے دن سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے سوات کا رُخ کرلیا۔ سوات کے تمام سیاحتی مقامات خاص کر مرغزار، فضاگٹ، ملم جبہ، میاندم، مدین، بحرین، کالام، شاہی باغ، اُتروڑ، مہو ڈنڈ اور گبین جبہ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش ہے۔ عید کے تیسرے روز سیاحوں کی بڑی تعداد میں سوات آمد کا سلسلہ جاری رہا۔
عید کی چھٹیوں کی وجہ سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے سوات کا رُخ کرلیا













