پی ڈی ایم اے نے صوبے میں بارشوں اور تیز ہوائوں کاسلسلہ شرو ع ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے اس حوالے سے تمام ضلعی انتظامیہ اور سرکاری اداروں کو الرٹ جاری کردیا ہے پی ڈی ایم اے خیبر پختونخواکے ترجمان کے مطابق صوبے میں بارشوں اور تیز ہوائوں کا سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ترجمان کے مطابق محکمہ موسمیات نے مالاکنڈ ، ہزارہ ، پشاور اور کوہاٹ ڈویژن سمیت کئی دیگر اضلاع میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جبکہ صوبے میں بارشوں کا اگلاسلسلہ پیر سے جمعرات تک جاری رہنے کا بھی امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق سیاحوں کو موسم کی پیشگی صورت حال سے آگا ہ کیا جائیگا جبکہ تمام ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو1122سمیت دیگر سرکاری اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کئے گئے ہیں۔محکمہ مو سمیا ت نے گرمی کے ستائے لوگوں کیلئے اچھی خبر سنا تے ہو ئے کہا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم ملک میں داخل ہونے کو تیار ہے، ایک سے دو روز میں بادل کھل کر برسیں گے۔دوسری طرف محکمہ موسمیات نے 4 جولائی کے روز سورج اور زمین کے درمیان فاصلہ کم ہونے کے باعث جمعرات کے روز کو سال کا گرم ترین دن قرار دے دیا ہے۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا ہے۔
خوشخبری ،ایک سے دو روز میں بادل کھل کر برسیں گے,پی ڈی ایم اے
