مینگورہ کے علاقہ زمرد کان محلہ قاضی بابا میں زیرِ زمین کھدائی کی وجہ سے کئی مکانات زمین بوس ہوگئے۔ اس محلہ کے بیشتر گھروں میں لوگ ”زمرد“ حاصل کرنے کے لئے زیرِ زمین کھدائی کرتے ہیں جس کی وجہ سے پورے محلے کی زمین کھوکھلی ہوگئی ہے۔ مکانات زمین بوس ہونے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نے بیس مکانات کو سیل کردیا اور کمیشن قائم کیا گیا، تاکہ وہ محلے کا مکمل معائنہ کرے۔
زمرد کان میں زیرِ زمین کھدائی کی وجہ سے کئی مکانات زمین بوس,20 مکانات سیل
