سوات (مارننگ پوسٹ) عوامی نیشنل پارٹی نے بریکوٹ میں سانحۂ پشاور کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے سانحۂ پشاور کے خلاف نعرہ بازی کی۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں سابق سنیٹر امر جیت ملہوترا نے کہا کہ دہشت گردوں نے ایک بار پھر اے این پی کو نشانہ بنانا شروع کیا ہے لیکن اے این پی کے کارکن سہ روزہ سوگ کے بعد بھر پور طریقے سے انتخابی مہم شروع کرے گی۔25 جولائی کو دہشت گردوں کو ووٹ کے ذریعے جواب دیں گے۔