سوات (مارننگ پوسٹ)  سوات سے الیکشن لڑنے والے ن لیگ کے مرکزی صدر اور این اے 3 سوات سے قومی اسمبلی کے امیدوار میاں شہباز شریف کے دورۂ سوات کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی۔ اب میاں شہباز شریف 14 جولائی کے بجائے 15 جولائی اتوار کو سوات کا دورہ کریں گے۔ دوپہر دو بجے منگلور گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔