سوات:کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی اور صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ احکامات پر تمام ضلعی انتظامیہ کا روزانہ کی بنیاد پر محکمہ واپڈا اور پولیس کے ہمراہ بجلی چوری کی روک تھام اور کنڈا مافیا کے خلاف اپریشن جاری ۔ پورے ملاکنڈ ڈویژن میں رواں ہفتہ کے دوران نادہندگان سے 1,847,503 روپے کی ریکوری کی گئی ہے جبکہ 249 خلاف ورزی کرنے والوں پر پرچے کاٹ کر 33 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے مزید 113 غیر قانونی کنکشن ہٹادئے گئے ہیں۔آپریشن آئیندہ ہفتہ بھی جاری رہے گا۔ عوام الناس سے متعلقہ حکام سے تعاون کی اپیل کی جاتی ہے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن