سوات:تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ شالپین میں ایک شخص نے اپنی بہو سمیت دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم فضل وہاب جو کسی اور شہر میں مزدوری کی وجہ سے تھا نے آکر علاقہ میں ایک نوجوان اکبر علی کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور پھر گھر جاکر اپنی بہو مسماۃ(ز) کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔ مقتولہ کا شوہر مزدوری کی غرض سے بیرون ملک ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔