سوات میں خواتین سے سونے کی اشیا چرانے والے گروہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ایک موٹر کار میں ملزمان نے ایک خاتون کو منگلور پل کے قریب لفٹ دے کر گاڑی میں بٹھایا اور کچھ دیر آگے ملزمان نے خاتون سے سونے کے زیورات چھین کر فرار ہوگئے۔ ڈی ایس پی عطاء اللہ کے مطابق اطلاع پر ناکہ بندی کی گئی۔ مینگورہ بائی پاس پر گاڑی کو روک کر ملزمان سید شاہ نسیم ولد تکی شاہ سکنہ پاڑہ چنار حال سید آباد نمبر 2 پشاور، عبداللہ ولد گلبرخان سکنہ جہانگیرہ نوشہرہ، مسماۃ (م) زوجہ سید شاہ نسیم، مسماۃ (سویرا) دختر سید شاہ نسیم، مسماۃ (ر) زوجہ عبداللہ سکنہ جہانگیر نوشہرہ کو گرفتار کرکے اسلحہ اور سونا برآمد کرلیا۔
سوات، خاتون سے سونے کے زیورات چرانے والے گروہ بائی پاس سے گرفتار
