سوات(مارننگ پوسٹ)ڈپٹی کمشنر بونیر شفیع اللہ خان کی زیر صدارت ہائیر سیکنڈری سکول نوگرام گراؤنڈ میں منعقدہ کھلی کچہری میں مختلف دیہات اور قصبوں سے آئے لوگوں نے اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل سے حکام کو اگاہ کیاکھلی کچہری میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر شاہد احمد خان،اسسٹنٹ کمشنر خدوخیل کاشف قیوم،تمام محکمہ جات کے ضلعی سربراہان اورمنتخب نمائندگان کے علاوہ اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ڈپٹی کمشنر نے عوام کے مسائل بڑے غور سے سنے جن میں مختلف سکولز میں اساتذہ کی کمی، بجلی کی اووربلنگ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،کم وولٹیج، محکموں میں سٹاف کی کمی،پانی پائپوں کی بوسیدہ حالت، تجاوزات،روڈز کے ناگفتہ بہہ حالات اور پانی کی قلت جیسے مسائل شامل تھے ڈپٹی کمشنرنے بعض کو موقع پر حل کیا اوردیگر مسائل کے جلد از جلدازالے کے احکامات جاری کئے تمام محکمہ جات کے سربراہان نے موقع پر لوگوں کے سوالوں کے جوابات دیئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ان کی ہدایت پر آئی ٹی حکام کھلی کچہری میں بیان کردہ مسائل کی رپورٹنگ اور حل کیلئے باقاعدہ سوفٹ ووئیر بنا چکے ہیں حکام ان مسائل کو متعلقہ محکمہ جات کو بھیج دیتے ہیں جن پر ماہانہ اجلاس میں محکمہ جات کے ضلعی سربراہان سے بازپرس کی جاتی ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام اور افسران کے درمیان فاصلے کم کرنا ہے عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم ہر وقت عوام کی خدمت کیلئے کوشاں رہیں گے انہوں نے واضح کیا کہ ڈپٹی کمشنر بونیر اپنی ٹیم کے ساتھ ہر وقت عوام کی خدمت کے لئے حاضر ہے اور عوام بلا جھجک کسی بھی شکایت کی صورت میں میرے پاس آسکتے ہیں درایں اثناء بونیر کے گاؤں جوڑ میں ضلعی انتظامیہ بونیراورمحکمہ صحت کے تعاؤن سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ڈپٹی کمشنربونیر شفیع اللہ خان نے کیمپ کا افتتاح کیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میرخواص خان وزیر بھی اس موقع پر موجود تھے کیمپ میں سینکڑوں کی تعداد میں مریضوں کو طبی معائنہ و تشخیص اور ادویات کی فراہمی سمیت مفت طبی سہولیات مہیا کی گئیں میڈیکل کیمپ ڈاکٹرپرویزخان کی سربراہی میں لگایا گیا ہے جس میں غریب اوربے آسرامریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔
نوگرام میں کھلی کچہری کا انعقاد،لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت
