سوات:فلک سیر پہاڑی چوٹی سر کرنے والے نوجوان کوہ پیماؤں میں تعریفی اسناد اور1 لاکھ روپے کا انعام تقسیم،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے فلک سیر چوٹی سر کرنے والے نوجوان کوہ پیماؤں سید ذیشان عمر اور نعمان خلیل کو تعریفی اسناد سے نوازا،فلک سیر سوات کی سب سے اونچی چوٹی ہے۔جسے منی کے ٹو بھی کہا جاتا ہے۔سید ذیشان عمر اور نعمان خلیل نے اپنی مدد آپ کے تحت یہ کارنامہ سرانجام دیکر سوات کا نام روشن کیا۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے نوجوان کوہ پیماؤں کے اس اقدام کو سوات کیلئے ایک اعزاز قرار دیا
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی نوجوان کوہ پیماوں کو ہر قسم تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی
نوجوان کوہ پیماؤں میں ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کیطرف سے 50 ،50 ہزار روپے کا انعام دیا گیا