سوات (مارننگ پوسٹ)ایس پی آپریشن سوات خانخیل خان نے کہا ہے کہ مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں گشت کا نظام موثر بنادیا ہے اور رات کو ہونے والے گشت کی نگرانی خود کرتا ہوں ، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ شہر اور نواحی علاقوں میں چوروں کی سرگرمیوں کے حوالے سے افواہیں پھیلائی جارہی ہے ، صرف شرپسند عناصر بعض اوقات گھروں پر پتھر پھینک کر عوام کو خوف میں مبتلا کرتے ہیں ، جس کے لئے ڈی آئی جی ملاکنڈ اور ڈی پی او سوات کی خصوصی ہدایت پر گشت کا نظام موثر بنا دیا ہے اور شہر سمیت بالائی علاقوں میں رات بھر گشت ہوتا ہے جسکی خود نگرانی کرتا ہوں ، انہوں نے کہا کہ عوام چوروں کی سرگرمیوں کی افواہوں پر کان نہ دھریں ۔