سوات پریس کلب کے کابینہ ،یونین آف جرنلسٹس اور گورننگ بادی کے کابینہ کا ایک مشترکہ اجلاس زیرصدارت چیئر مین سوات پریس کلب سعید الرحمان منعقد ہوا جس میں کپیٹل ٹی وی لاہور کے کرائم رپورٹرکے قتل حسنین شاہ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اجلاس میں پریس کلب کے جنرل سیکرٹری نیاز احمد خان،یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری سلیم اطہر ،گورننگ باڈی کے اراکین حضرت بلال ،فضل رحیم خان ،سینئر صحافی سید شہاب الدین ،سلیمان یوسفزئی سوات میں کپیٹل ٹی وی کے ڈسٹرکٹ رپورٹر محمد خالق ساگر اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ حسنین شاہ کے قاتلوں کو گرفتارکرکے قرار واقعی سزاء دی جائے اور ملک بھر کے صحافیوں کو تحفظ دینے کے لئے حکومت اقدامات اُٹھائے