سلیمان ایس این
صوبہ خیبر پختونخوا کے وادی سوات جو اپنی سحر انگیز وادیوں، برفانی جھیلوں اور دلفریب چراگاہوں کے لیے جانی جاتی ہے، 1 ہزار سے زیادہ قدرتی آبشاروں کا گھر ہے۔ جن میں سے کچھ کو سڑک کے ذریعے قابل رسائی حاصل کی جاسکتی ہیں جبکہ دیگر کو دیکھنے کے لئے مختصر پیدل سفر یا وہاں تک ایک دن کے طویل پیدل ٹریک کی ضرورت ہوتی ہے۔
وادی سوات کے مشہور دلکش مقامات جیسے جاروگو، شنگرئی، ڈونچار، مٹلتان، تمبہ گھٹ، اورجاروگو آبشاروں پر گرمیوں کے موسم میں سیاحوں کا ہجوم رہتا ہے لیکن باقی ماندہ آبشار زیادہ ترعام سیاحوں کی نظروں سے اوجھل رہتے ہیں اور صرف فطرت کے شوقین اور سیر کرنے والے ہی ان تک پہنچ سکتے ہیں۔ ان کی شاندار خوبصورتی دیکھنے.
وادی سوات کےکچھ آبشاروں کی لمبائی بہت زیادہ اور خطرناک بھی ہیں جبکہ کچھ گھنے جنگلوں میں چھپے ہوئے ہیں کچھ تو اتنے طاقتور ہیں کہ اگر آپ قریب جانے کی کوشش کریں تو آپ کو پیچھے دھکیل سکتے ہیں۔
سوات تحصیل بحرین کی وادی مانکیال میں کمرخوا جڑواں آبشار اپنے محل وقوع، قدرتی مناظر اور بہتے پانی کی تیز اور زورآور آوازوں کی وجہ سے سب سے زیادہ دلکش، منفرد اور مشہور ہے۔

مینگورہ سے تعلق رکھنے والے ایک ٹریکر بابر علی نے آبشار کے سیر کے دوران کہا کہ یہ جڑواں آبشار ایک اونچے پہاڑ کی چوٹی سے گرنے والے بڑے اور چھوٹے جھرنوں والے آبشاروں کے ملاپ سے بنتی ہے جو سوات کے وادی مانکیال پہاڑی سلسلہ کا ایک حصہ ہے۔ اس آبشار کے بارے میں سب سے اچھی چیز اس کا جادوئی نظارہ ہے پانی بڑی طاقت کے ساتھ نیچے گرتا نظر آتا ہے جو ایک بہت بڑا شور مچاتی ہے جو لوگوں کو خوف میں مبتلا کر دیتا ہے۔

اس نے مزید کہا کہ یہ وادی جہاں جڑواں آبشار واقع ہے اپنے پرفتن اور جنت نظیر چوکیل میڈوز(سرسبز چراگاہوں) کے لیے کا فی مشہور ہے۔یہاں پر سیاح درجنوں دلکش اور دلفریب مقامات کے سیر کرتے ہیں، جن میں تیز بہنے والی ندیاں، دیودار کے درختوں کے گھنے جنگلات، برف پوش اونچی چوٹیاں، رنگ برنگے جنگلی پھول اور سرسبز و شاداب میدان شامل ہیں۔ لوگ راستے میں موجود مختلف چشموں سے براہ راست ٹھنڈا پانی بھی پی سکتے ہیں۔

جڑواں آبشار کا دورہ کرنے والے ایک اور ٹریکر امجد علی نے کہا کہ ہمیں ہائیک نے نہیں تھکایا کیونکہ کمرخوا آبشار کے راستہ میں بہت سے پرکشش مقامات کا نظارہ ملنے کو ملتا ہے جیسا کہ شیشی کی طرح صاف و شفاف پانی کے جھرنے، چھوٹے آبشار، جنگل،سبز گھاس کے میدان اور راستے میں گلیشیئر۔ جو فطرت سے محبت کرنے والوں کے لیے ایک بہترین جنت کا منظر پیش کرتی ہے،

فیصل سعید جنہوں نے اپنے گروپ کے ساتھ جڑواں آبشار کا دورہ کیانے کہاکہ پوری وادی منفرد ہے کیونکہ یہ کئی بڑے اونچی پہاڑوں کا گھر ہے اور اسے آبشار کی وادی کے نام سے جانا جاتا ہے۔میں نے ایسی حیرت انگیز وادی نہیں دیکھی جس میں درجنوں طاقتور آبشاریں ہوں۔ یہ وادی ان لوگوں کے لیے اچھی ہے جو ایڈونچر کو پسند کرتے ہیں اور تمام آبشاروں کو دیکھنے کے لئے اس وادی میں کچھ دن گزار سکتے ہیں۔
مانکیال میں واقع کمرخوا جڑواں آبشار دیکھے بغیر وادی سوات کی سیر کرنے کا مزا نہیں آتا،
مانکیال بازار سے چار گھنٹے کی پیدل سفر کے ذریعے کمرخوا جڑواں آبشار تک براہ راست پہنچا جا سکتا ہے۔ سیاح اور دیگر سفر کے شوقین کمرخوا گاؤں تک پہنچنے کے لیے 4×4 جیپ بھی استعمال کر سکتے ہیں اور پھر وہاں سے آبشار تک پہنچنے کے لیے ایک گھنٹہ پیدل سفر کرنا پڑتا ہے۔
