سوات: سوات پولیس کی اہم کارروائی ، قتل میں ملوث ملزمان چند منٹوں میں گرفتار،ایس ایچ اُو تھانہ کبل نواب خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کی، گرفتار ملزمان نے کبل بازارمیں دُکاندار کو سٹیک(ڈھنڈے) سے مارا جو قریبی ہسپتال میں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوا۔ گرفتار ملزمان میں یاسین ولد محمد رسول، عظمت علی ولد حبیب الرشید، امجد علی ولد حبیب الرشید ساکنان برہ سمئی شاہ ڈھیری شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ کبل میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہیں۔
سوات کبل پولیس کی اہم کارروائی ، قتل میں ملوث ملزمان چند منٹوں میں گرفتار
