سوات (مارننگ پوسٹ) موجودہ دور میں ابلاغ جدیددور میں اہمیت اور بڑھ گئی ٹیکنالوجی کے بدولت ریڈیو لوگوں کی آواز بن گئی یہ آسانی کے ساتھ لوگوں کے تفریح کے ساتھ معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے وقت گزرنے کے ساتھ ٹیکنالوجی کے استعمال سے آگاہی میں وسعت نے تعلیم کے طرف مائل کرنے میں مثبت رول ادا کیاان خیالات کا اظہاربی ایس ڈیپارٹمنٹ اسلامک سٹڈیز کے چےئرمین پروفیسر ارسلاخان نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج سیدوشریف سوات کے بی ایس اسلامک سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ ماس کمیونیکیشن مضمون کے40 رکنی طلبہ کے ریڈیو ٹی وی اور اخبار کے متعلق معلوماتی نشست کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیااس موقع پر پروفیسرڈاکٹر برہان الدین ودیگر بھی موجود تھے طلبہ نے ماس کمیونیکیشن مضمون کے متعلق سیشن پردلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے مختلف سوالات وجواب بھی ہوئے ا ور شعبہ صحافت کے متعلق اہمیت پربھی بحث ہوئی چےئرمین پروفیسر ارسلاخان نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج سیدوشریف سوات کے بی ایس اسلامک سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ ماس کمیونیکیشن مضمون پڑھانے کی اہمیت پر تفصیل سے بحث کی اور جدید دور کی ضرورت قرار دیا۔
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج میں طلبہ کاماس کمیونیکیشن مضمون کے متعلق سیشن پردلچسپی کا اظہار
