سوات: جمعیت علماء اسلام سوات کے ترجمان محمد اعجاز خان کا کہنا تھا کہ حکومت پی ڈی ایم کے جلسوں سے گھبرا گئی ہے، لیکن اب عوام بیدار ہو چکی ہے، عوام جاں چکے ہیں، خیبر پختونخوا صوبے میں ساڑھے 7 سال اور وفاق میں ڈھائی سال میں انہوں نے ملک کے لیئے کیا کیا، لوگ خود کشیوں پر اتر آئے ہیں، پشاور کا جلسہ ہو کر رہے گا، جلسے میں کوئی دہشتگردی ہوئی تو اس کے خلاف ایف آئی آر وزیراعلی خیبرپختونخواہ اور وزیرداخلہ پر دائر کی جائے گی، صوبے اور وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت مگر دہشتگردی پر کوئی کنٹرول نہیں کیا، پشاور کا سانحہ ہوا، وزیراعظم نے وہاں جا کر ان کو پوچھنے کی زحمت تک نہیں کی، واقعے کی تحقیقات ہونی چاہیے، وزیراعظم ورثا سے تعزیت کیلئے بھی نہیں گئے، واقعے کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمشن قائم کیا جائے،