سوات: ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر کبل کامران خان نے اپنے ٹیم کے ہمراہ دریائے سوات کے کنارے غیر قانونی کھدائی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ،ایکسویٹرموقع پر ضبطی اور ایف آئی آر درج کرنے کے کئے مقامی تھانے کے حوالے کردیے گئے۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر کبل کامران خان نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے اور ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ گرفتار کئے گئے غیر قانونی طریقے سے بجری اور ریت نکالنے میں مصروف تھے اور جس کے لئے بھاری مشینری کا استعمال کیا جارہا تھا۔ یاد رہے کہ دریائے سوات کے اطراف ہر قسم کی ترقیاتی سرگرمیوں، کھدائی، بجری اور ریت نکالنے پر دفعہ 144 کے تحت ضلعی انتظامیہ نے پابندی لگائی ہوئی ہے اور دریا اطراف ہر قسم کی غیر قانونی کھدائی کرنے، بجری اور ریت نکالنے والوں کی دن رات کڑی نگرانی جاری ہے۔
دریائے سوات سے بجری اور ریت نکالنے پر مشینری ضبط، ایف آئی آر درج
