مدین کے علاقہ شینگل، تیرات میں معمولی تکرار پر بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی کو قتل کردیا۔ لائق زادہ اور اس کے بھائی حبیب زادہ کے درمیان کسی بات پر تکرار ہوئی، جس پر لائق زادہ نے اپنے بھائی پر فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف رپورٹ درج کرکے تلاش شروع کردی۔