سوات،گورنمنٹ جہانزیب کالج کے طلبہ نے سوات کرکٹ سٹیڈیم کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور کچہری چوک میں سیدو شریف، مینگورہ روڈ کو کئی گھنٹوں تک ٹریفک کے لئے بند کردیا، جس کی وجہ سے شہر بھر میں ٹریفک جام رہی۔ ایمبولینس میں ہسپتال جانے والے مریض کئی گھنٹوں سے سڑک پر کھڑے رہے۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ یہ سٹیڈیم جہانزیب کالج کی ملکیت ہے۔ اس کو کسی صورت پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالہ نہیں کرنے دیں گے۔ بعد میں اسسٹنٹ کمشنر اصغر سورانی سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا۔
مینگورہ:گراسی کرکٹ گراونڈ کو پی سی بی کے حوالہ کرنے کے خلاف طلباء کا احتجاجی مظاہرہ
