ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات جنید خان نے سوات میں سڑکوں کنارے ملبہ ڈالنے اور دریائے سوات میں مائننگ پر پابندی لگادی۔ ڈی سی دفتر سے جاری شدہ بیان کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات نے ضلع بھر میں کسی بھی قومی شاہراہ، روڈ کی اطراف اور چوکوں پر تعمیراتی مواد، ملبہ، پتھر، کرش وغیرہ ڈالنے اورجمع کرنے پر پابندی میں مزید دو ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔پابندی میں توسیع دفعہ 144 کے تحت کی گئی ہے۔ دریائے سوات کی حدود میں غیر قانونی مائیننگ پر پابندی میں دفعہ 144 کے تحت 60 دنوں کے لئے مزید توسیع کی گئی ہے۔
سڑکوں کنارے ملبہ ڈالنے اور دریائے سوات میں مائننگ پر مزید 2 ماہ کے لئے پابندی
