مینگورہ:عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،سابق رکن صوبائی اسمبلی اورمتوقع امیدوارپی کے پانچ شیرشاہ خان نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کو مایوسی،محرومی اور مسائل کے سوا کچھ نہیں دیا یہی وجہ ہے کہ اب عوام کا موجودہ حکمرانوں پر سے اعتماد اٹھنے لگاہے جس کا کھلا اظہار وہ آئندہ عام انتخابات میں ووٹ کے ذریعے کریں گے،اےاین پی کے پانچ سالہ دور کا موجودہ حکومت کے آٹھ سالہ دورِ اقتدار کے ساتھ اگرموازنہ کیاجائے تو واضح فرق نظر آئے گا،ان خیالات کااظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ اس وقت صوبہ مختلف قسم کےبحرانوں کی لپیٹ میں ہے،گیس بجلی لوڈشیڈنگ،
اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتیں،پانی ناپید،صحت،تعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی قلت اور مشکلات نے عوام سے جینے کا حق چھین لیاہے،انہوں نے کہاکہ حکمران صرف وعدوں اور خالی خالی نعروں سے کام چلارہے ہیں جبکہ ذاتی مفادات کے حصول کی دوڑمیں ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑنے کیلئے ایڑھی چوٹی کازورلگارہے ہیں جنہیں عوامی مشکلات کاذرہ بھرخیال بھی نہیں،انہوں نے کہاکہ کرپشن کمیشن کے خاتمے کے دعویداروں نے خود کرپشن کے نئے ریکارڑ قائم کردئےہیں،ممبران اسمبلی اور وزراء نے جائیدادیں اور بنک بیلنس بڑھانے کی خاطر عوام کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے جواس وقت بجلی،گیس اور پانی کی بدترین قلت کی لپیٹ میں ہیں جن کے حال پر کسی کو ترس نہیں آتا،انہوں نے کہاکہ حکومت کاکردگی دکھانے کیلئے اے این پی دور کے منصوبوں کو اپنے نام سے کیش کررہی ہے ،اے این پی نے حالات جنگ میں رہتے ہوئے بھی اپنے دور میں سکولوں کالجوں اور ہسپتالوں کی تعداد بڑھانے سمیت انہیں اپ گریڈ بھی کیا،سڑکیں بنائیں،ٹیوب ویل قائم کئے،آباد کاری اور تعمیراتی منصوبے تکمیل تک پہنچائے اور اس دوران ہم امن کے قیام کیلئے بھی مسلسل متحرک رہیں،اس وقت دیگر پارٹیاں پس منظر میں چلی گئی تھیں صرف اے این پی میدان میں تھی جو لڑ بھی رہی تھی اور آگے بڑھ بھی رہی تھی،یہ سب کچھ کسی اہل نظر سے ڈھکا چھپا نہیں تاہم موجودہ حکمرانوں نے عوام کواس قدر مایوس کیا کہ وہ ایک بار پھراے این پی کی طرف پرامید نظروں سے دیکھنے لگے،انہوں نے کہاکہ تمام تر حالات کو سامنے رکھ کر بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عام انتخابات میں عوام ووٹ کے ذریعے ان لوگوں کو عبرتناک شکست سے دورچاکرکے اپنے لئے مخلص قیادت کا انتخاب کریں گے۔
حکمران صرف خالی وعدوں اورنعروں سے کام چلارہے ہیں,شیرشاہ خان
