سوات :منگلور پولیس نے اشتہاری ملزم کو حراست میں لے لیا۔ سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدارمیں منشیات بھی برآمد کرلی گئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ منگلور اسلم خان نے دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے سال 2012ء سے مطلوب ملز م اشتہاری میاں سید واحد ولد عبد الجلیل ساکن سور بنٹر منگلور کو حسبِ ضابطہ گرفتار کر لیا۔