مینگورہ (مارننگ پوسٹ)سوات میں کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کا خدشہ سر اٹھانے لگا، احساس پروگرام کے تحت ملنے والی12 ہزار کی امدادی رقوم کےسنٹرز پر خواتین و حضرات کا ہجوم ہوتا ہے جو کے حکومتی احتیاطی تدابیری اختیارات کے خلاف ہے۔ اس سے وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔ سوات میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی 80 ہزار خواتین کو احساس پروگرام میں رقم دینے کے لئے سوات میں 87 سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں صبح سے سیکڑوں خواتین جمع ہو جاتی ہیں جن سے کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے