پشاور ( )وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی اُمور، قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن انجینئرا میر مقام نے کہا ہے کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے ہیروز کو یاد رکھتی ہے، قلم کے ذریعے ہمارے ادیبوں، شاعروں اور مفکروں نے جو کام کئے ہیں وہ بندوق اور توپوں سے نا ممکن ہے، شاعر مشرق علامہ اقبال نے پاکستان کا خواب دیا قائداعظم محمد علی جناح نے تکمیل تک پہنچایا، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں 2017 میں نواز شریف کی حکومت میں ادبی کمپلکس پشاور کی منظوری ہوئی اور آج دوبارہ مسلم لیگ حکومت کے لگائے ہوئے پودے نے پھل دینا شروع کر دئیے، وہ پشاور حیات آباد میں ادبی کمپلکس اکادمی ادیبات پاکستان صوبائی دفتر کے نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر وقار تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر چیئرمین اکیڈمی ادیبات یوسف خشک، وزارت کے اہلکاروں اور پشاور سے تعلق رکھنے والے ادیبوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی انجینئر امیر مقام نے نو تعمیر شدہ بلڈنگ میں ایک لفٹ لگانے کی بھی منظوری دی انہوں نے وزارت کے اہلکاروں کو ہدایت دی کہ علاقائی زبانوں کے فروغ کیلئے خصوصی کام کریں انہوں نے خیبرب پختونخوا کے تمام ریجنز ملاکنڈ، ہزارہ اور جنوبی اضلاع میں ریجنل دفاتر کھولنے کے احکامات بھی جاری کئے تقریب سے ممتاز شعراء اور ادیبوں نے بھی خطاب کیا بعد ازاں وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے SNGPL پشاور کے دفاتر کا بھی دورہ کیا لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر اسے حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔