اسلام آباد ( آن لائن ) حکومت نے ماہ ستمبر کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرول 4.59 ‘ ڈیزل 5.33 ‘ لائٹ ڈیزل 5.63 اور مٹی کا تیل 4.27 روپے سستا ہوگیا وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔ پیٹرول کی قیمت 4.59 روپے کمی کے بعد 113.24 روپے ‘ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 5.33 روپے کمی کے بعد 127.14 روپے ‘ لائٹ ڈیزل کی قیمت 5.63 روپے کمی کے بعد 91.89 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 4.27 روپے کمی کے بعد 99.57 روپے ہوگئی ہے نئی قیمتوں کا اطلاق آج اتوار سے ہوچکا ہے۔ دوسری طرف آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کے باعث سی این جی کی قیمتوں میں 4.40 روپے فی کلو کمی کردی ہے۔ سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق لاہور اور پنجاب مین سی این جی کی قیمت 4.40 روپے کمی کے بعد 85.50 روپے جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں 85.40 روپے مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرولیم ،ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان،سی این جی بھی سستی
