سوات کے نوجوان صحافی شہزاد نوید نے یونیورسٹی میسیچسٹ لندن سے ڈیجیٹل میڈیا اینڈ جرنلزم کی ایک سالہ ڈگری مکمل کرلی۔ امریکہ کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فنڈ شدہ ایک سالہ ڈگری پروگرام کے لئے ملک بھر سے ہزاروں افراد نے اپلائی کیا تھا جس میں شہزاد نوید سمیت بیس افراد منتخب ہوئے تھے۔ میسیچسٹ یونیورسٹی لندن میں ڈیجیٹل میڈیا اینڈ جرنلزم کا ایک سالہ کورس آن لائن پڑھایا گیا۔