سوات قومی جرگہ نے سوات میں امن اور دہشت گردی کے خلاف کل اتوار کو احتجاج کا اعلان کردیا۔ سوات قومی جرگہ کے ترجمان کے مطابق اتوار کو سہ پہر تین بجے نشاط چوک مینگورہ میں بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوگا جس میں تمام سیاسی جماعتوں، تمام تنظیموں اور سوات کے لوگوں کو دعوت دی گئی ہے۔ اس احتجاج میں سوات کے امن اور دہشت گردوں کے بارے اہم اعلانات کئے جائیں گے۔
سوات قومی جرگہ کا سوات میں امن کے لئے کل اتوار کو احتجاج کا اعلان
