سوات میں موجود دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے لئے فوج کے خصوصی کمانڈوز کے دستے سوات پہنچ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی دستے سوات کے مختلف علاقوں میں پہنچ رہے ہیں اور امکان ہے کہ اگلے چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں کے دوران ان علاقوں، جہاں دہشت گرد موجود ہے کے خلاف فوج کے یہ خصوصی دستے آپریشن کا آغاز کریں گے۔