سوات(مارننگ پوسٹ) تھلیسمیا مرض کی روک تھام کے لئے شادی سے پہلے مائنر ٹیسٹ لازمی قرار دیا جائیں، تھلیسمیا مرض کے خلاف کام کرنے والے سپاہی ہے ان کے ساتھ ہرقسم کی تعاون کرینگے، انجینئر عمرفاروق چیئرمین خیبر پختونخوا زکواۃ کونسل، سیدوشریف میں الفجر فاونڈیشن کے تھلیسمیا کے نئے بلاک کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین خیبر پختونخوا زکواۃ کونسل انجینئر عمرفاروق نے کہا کہ ان کو اب معلوم ہواہے کہ تھلیسمیا مرض پورے پاکستان میں پھیل رہاہے اور اسکی بنیادی وجہ والدین میں تھلیسمیا کے بیماری ہوتی ہے انہوں نے الفجر فاونڈیشن کے کاوشوں کو سہراتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے طرف سے اورمحکمہ زکواۃ کے طرف سے متاثرہ مریضوں کے علاج معلاجے کے لئے بھرپور تعاون کرینگے۔ اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سماجی کارکن حاجی محمد علی نے کہا کہ سترہ سالوں سے الفجر فاونڈیشن علاقے میں تھلیسمیا کے مریضوں کی خدمت کررہی ہے۔ اس وقت ادارے کے پاس چار ہزار سے زائد مریض رجسٹرڈ ہے۔ ادارہ ہرسال بارہ سے چودہ سو بیگ تک مفت خون کا عطیہ، ٹیسٹ اور دیگر ادویات فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نئے سنٹر میں اضافی سہولیات فراہم کردی گئی ہے۔ مخیر حضرات کی مدد سے مریضوں کی علاج کی جاتی ہے، تقریب کے مہمان خصوصی ہر ڈاکٹر پروفیسر عمران الدین نے کہاکہ شادی سے قبل تمام لوگوں کو تھلیسمیا کا ٹیسٹ کرنا ضرروی ہے کیوں کہ یہ ایک مورثی بیماری ہے اور اس سے متاثرہ مریض کو ہرمہینے، تین مہینے بعد اور بعض کیسوں میں ایک مہینے میں دوبار خون کی ضرورت ہوتی ہے۔ تقریب کی صدارت کرنی والی سوشل ویلفیئر ضلع سوات کی ڈائریکڑ نصرت اقبال نے کہاکہ کم از کم قریبی رشتہ داروں میں شادی کرنے گریز کیاجائے۔یا ان کی شادی سے قبل تھلیسمیا کا ٹیسٹ ضرور کروائیں تاکہ مستقبل میں آنے والے مشکلات سے بچا جاسکیں۔ تقریب میں تھلیسیماکے مریضوں ان کے والدین اور علاقے کے عمائدین نے شرکت کی تقریب کے آخر میں سماجی کاکنوں میں تحائف اور یاگاری شیلڈتقسیم کئے گئے۔
تھلیسمیا مرض کے خلاف کام کرنے والے سپاہی ہے ، تعاون کرینگے، انجینئر عمرفاروق
