بریکوٹ کے مقام پر دریائے سوات کے درمیان بنائی گئی عمارت کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔ ایک بڑے عمارت کو دریائے سوات کے درمیان بنایا گیا ہے۔ اس عمارت کے چاروں طرف دریائے سوات کا پانی بہتا ہے۔ عمارت بنانے والوں نے اس عمارت کو جانے کے لئے پل بھی دریائے سوات کے پانی میں بنایا ہے۔ وہ پل حالیہ سیلاب میں بہہ گیا تھا جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اُس کو ابھی دوبارہ تعمیر کیا جارہا ہے۔ گذشتہ روز کمشنر کے حکم پر اس جگہ کے قریب دریائے سوات کے کنارے ہوٹل کو گرایا گیا تھا، لیکن دریا کے درمیان میں تعمیر کی گئی عمارت کو کچھ نہیں کہا جارہا۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ابھی اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ سے اس بارے رپورٹ طلب کرکے کارروائی کریں گے۔