سوات:مینگورہ کے تھانہ رحیم آباد کی حدود میں دیسی شراب کی فیکٹری پکڑی گئی۔ اس فیکٹری کے شراب پینے سے گذشتہ روز ضلع ملاکنڈ کے علاقہ الہ ڈھنڈ ڈیرئی میں دو نوجوان جاں بحق ہوئے تھے۔اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ کو اطلاع ملی تھی کہ جس زہریلی شراب سے دو نوجوان جاں بحق ہوئے ہیں، وہ سوات میں تیار ہوتی ہے۔ اس کے بعد ملاکنڈ انتظامیہ اور ڈی پی او سوات دلاورخان بنگش نے ایس ایچ او رحیم آباد مجیب عالم خان کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی، جنہوں نے امانکوٹ کے محلہ سخا چینہ میں چھاپا مار کر فیکٹری سے 1320 لیٹر شراب برآمد کرکے آلاتِ کشیدہ کاری کو برآمد کرکے ملزم عبدالجبار کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق یہ دیسی شراب مختلف علاقوں کو سپلائی کیا جاتا تھا۔ گذشتہ روز یہ شراب پینے سے الہ ڈھنڈ ڈھیرئی میں دو نوجوان کامران اور رومان جاں بحق اور شاہ محمد بے ہوش ہوا تھا۔
سوات پولیس نے دیسی شراب کی فیکٹری پکڑلی
