مینگورہ :محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام ضلع سوات میں ہائی /ہائیر سیکنڈری گورنمنٹ و پرائیویٹ سکولز کے درمیان جاری سپورٹس گالہ میں بزم ادب کے مقابلے جاری ہے جس میں حمد باری تعالی میں خپل کور ماڈل سکول کے عدنان باچا نے پہلی پوزیشن حا صل کی جبکہ گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول کوکاری کے طالب علم کاشف خان نے دوسری اور گورنمنٹ سکول حاجی بابا کے طارق عزیز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔