سوات(مارننگ پوسٹ) تھانہ کالام میں امن و امان اور عید کے لئے ٹریفک پلان اور سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحصیل ناظم بحرین حبیب اللہ ثاقب، ایس ایچ او تھانہ کالام سرباز خان، چیئرمین وی ڈی سی ملک غزن خان، ملک امیر سید، پختونخوا امن جرگہ کے راہنما رحمت دین صدیقی اور دیگر شامل تھے۔اجلاس میں متقفہ طور پر چائنہ پٹاخوں، کھلونہ اسلحہ اور ہوائی فائرنگ پر مکمل طور پر پابندی عائید کردی گئی۔ جن دکانداروں کے پاس پٹاخے برآمد ہوئی ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ اسی طرح امن و امان اور ٹریفک کو بحال رکھنے کے لئے پلان ترتیب دیا گیا۔
پولیس سٹیشن کالام میں عید کے لئے ٹریفک پلان اور سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد
