ملم جبہ کے علاقہ منگر کوٹ میں پستول چلنے اور گولی لگنے سے بارہ سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ شاہد علی اپنے والد جو کہ پولیس اہلکار ہے، کا پستول لے کر چیک کر رہا تھا کہ اچانک پستول چل جانے سے گولی اس کے سر میں لگی۔ یوں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔