ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمان کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات، سوات میں ہوٹلوں کی بندش، بجلی منصوبوں، سوات میں پٹرول بحران اور پارٹی تنظیم سازی کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا،وزیراعظم کا ہوٹلوں کی بندش پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو فوری طور پر ایس او پیز کے تحت ہوٹلز کھولنے کی ہدایت، گزشتہ روز پارلیمانی سیکرٹری ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمان نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں وزیردفاع و سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک بھی موجود تھے پارلیمانی سیکرٹری سلیم الرحمان نے وزیراعظم کو سوات میں ہوٹلز کی بندش اور اس میں کام کرنے والے غریب ملازمین کی صورتحال سے آگاہ کیا اور ہوٹل مالکان کو سیاحتی سیزن میں بندش کے باعث ہونے والے اربوں روپے کے مالی نقصان کی طرف بھی توجہ دلائی، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے رابطہ کیا اور انہیں ہدایات جاری کیں کہ ہوٹلز کھولنے کیلئے فوری طور پر ایس او پیز تیار کئے جائیں تاکہ ہوٹل انڈسٹری کھل سکے اور معیشت کا پہیہ رواں دواں ہو سکے، سوات میں پٹرول بحران کے حوالے سے بھی سلیم الرحمان نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ تیل کے بحران سے سب سے زیادہ متاثر سوات ہوا ہے تیل کمپنیوں کی جانب سے سوات کو سپلائی میں کمی کے پیش نظر بحران نے سر اُٹھا لیا جس پر وزیراعظم نے سلیم الرحمن کو بتایا کہ انہوں نے بحران میں ملوث کمپنیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا ہے اور بہت جلد بحران ختم ہو جائے گا ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمان نے پارٹی تنظیم سازی کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا جس پر وزیراعظم نے کہا کہ تنظیم سازی کے حوالے سے پارٹی آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے وعہ خود رابطہ کریں گے انہوں نے وزیراعظم کو بجلی کے نئے منصوبوں میں تاخیر کے حوالے سے بھی آگاہ کیا کہ فنڈ واپڈا کو جمع کرانے کے باوجود حلقہ نیابت کیلئے سامان مہیا نہیں کیا جا رہا ہے۔
ایم این اے سلیم الرحمان کا سوات میں درپیش مسائل کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان سے اہم ملاقات
