چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان یوسفزئی اور سٹی مئیر شاہد علی خان نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ مینگورہ شہر کے قریب بائی پاس دریائے سوات کے کنارے حفاظتی پشتوں اور واکنگ ٹریک کا دورہ کیا انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے متاثرہ حفاظتی پشتوں سمیت واکنگ ٹریک کو خوبصورت ڈیزائن میں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ ٹاسک محکمہ آبپاشی کے حوالے کیا گیا ہے دورہ کے موقع پر ایریگیشن حکام ، اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی اصغر سورانی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے اس اہم منصوبے پر چند دنوں میں عملی کام شروع کردیا جائے گا فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ سوات قدرتی حسن سے مالا مال ہے ہم سوات میں سیاحت کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں خطیر رقم سے حفاظتی پشتوں سمیت واکنگ ٹریک بنانا یہاں کے عوام اور سیاحوں کو پرسکون ماحول میں ٹوریسٹ سپاٹ کی فراہمی ہے فضل حکیم خان نے کہا کہ سوات میں ٹوارزم کی ترقی اور سیاحتی علاقوں تک لوگوں کی آسان رسائی کیلئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان ہر قسم کے اقدامات کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع سوات میں اب مکمل امن قائم ہوچکا ہے ملک بھر اور دیگر ممالک سے سیاح بغیر کسی خوف و گھبراہٹ کے سوات کا رخ کریں اور یہاں کے سیاحتی مقامات سے مزہ اور سکون حاصل کریں۔