سوات میں سردی کی امد، ایسے میں چٹورے اورچٹ پٹی گرما گرم مچھلی پرہاتھ صاف کرنےمینگورہ شہر کے فش ریسٹورنٹس پر سوات کے نزدیکی اور دوردراز کے لوگ پہنچ گئے۔سوات کی مچھلی جسم کوگرم رکھنے کے لئے بہترین غذا ہےاور اس کا ذائقہ بھی بے مثال ہے۔ٹراؤٹ، گراس اور ماہشير مچھليوں پرآٹھ قسم کے مصالحےلگاکرتلتے ہيں۔ سردی کے موسم ميں يہ کاروبار خوب چمک جاتا ہے اور دوکانوں اور ریسٹورنٹس پر بہت زیادہ رش لگا رہتا ہے ، لوگ گرما گرم مچھلی کھانے پر ہاتھ صاف کرتے ہیں اور اپنے ساتھ گھر والوں کے لئے بھی لے جاتے ہیں
سوات میں سردیوں کی آمد کے ساتھ مچھلی کی فروخت میں اضافہ














