سوات(مارننگ پوسٹ) ضلع سوات کے سرکاری ونجی ہائی سکولوں کے سالانہ سپورٹس ٹورنامنٹ2022ء میں خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج نے حسب روایت اس سال بھی پہلی پو زیشن حا صل کر کے منفرد ریکارڈ قائم کر دیا ہے محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام کھیلوں اور بزم ادب کے مختلف مقابلوں میں میں ضلع بھر کے گورنمنٹ اور پرائیویٹ ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں نے بڑ ھ چڑ ھ کر حصہ لیا ایک ماہ سے زائد عر صہ کامیا بی سے جاری رہنے والاسالانہ سپورٹس ٹورنامنٹ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ریاض ڈ پٹی ڈی ای او فضل خالق کی نگرانی میں جنرل سیکرٹری سپورٹس کمیٹی ٹورنامنٹ قاضی اسرارالدین نے ٹورنامنٹ میں بہترین انتظامات کئے خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج مینگورہ سوات نے مجموعی طور پر 20 پوزیشن حا صل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ خپل کورماڈل سکول نےحمد باری تعالی، سکاوٹنگ ،ملٹری ،جمناسٹک،ٹرپل جمپ ،ہائی جمپ،800 میٹر ریس ،400 میٹر ریس ،ڈس کس تھرو میں پہلی جبکہ ہاکی،باسکٹ بال ،ٹیبل ٹینس،انگلش سپیچ،پی ٹی،کریٹیو رائٹنگ،جولین تھرو،شاٹ پٹ،نعت خوانی،100×4 میٹر ریس میں دوسری اور ملی نغمہ میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے سالانہ سپورٹس ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہیں۔ خپل کور ماڈل سکول کے پرنسپل نثار احمد نے مختلف گیمز میں اچھی کار کردگی دیکھانے اور ادارے کا نام روشن کرنے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے اسمبلی میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام بھی کیا ۔
سوات: سرکاری ونجی ہائی سکولوں کے سالانہ سپورٹس ٹورنامنٹ میں خپل کور کی نمایاں کارکردگی
