سوات:سردی کی شدت میں اضافہ،انڈے مزید مہنگے ہو گئے،ٹماٹر کے دام بھی قابو میں نہ آئے،سرکاری ریٹ لسٹ میں 3 سبزیوں اور 2 پھلوں کی قیمت مزید بڑھ گئی،منافع خور مافیا کی بھی من مانیاں جاری،پھل،سبزیاں، انڈے سب پہنچ سے باہر ہونے لگے۔اشیاء کی مارکیٹ میں سرکاری نرخوں کے برعکس فروخت جاری۔ خریدار کہتے ہیں، حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔فارمی انڈے روزانہ کی بنیاد پر مہنگے ہورہے ہیں۔فی درجن انڈوں کی سرکاری قیمت 254 روپے مقرر ہے،لیکن مارکیٹ میں انڈے 280 روپے فی درجن تک دستیاب ہیں۔اس حوالے سے صارفین کا کہنا ہے کہ قیمتوں پر قابو پایا جائے۔