سوات (مارننگ پوسٹ) امن جرگہ سوات کا نوشہرہ میں معصوم بچی سے زیادتی کرنے والے درندے کو سرعام پھانسی دینے کے لئے نشاط چوک میں احتجاجی مظاہرہ، سیاسی جماعتوں کے قائدین، ورکروں او سماجی ورکروں کی بھر شرکت، چیف جسٹس آف پاکستان سے سوموٹو ایکشن لینے کا مطالبہ، جلسہ سے امن جرگہ سوات کے عہدیداروں سمیت سابق صوبائی وزیر واجد علی خان، جماعت اسلامی کے رہنما اختر علی خان، پختونخوا میپ کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود خالد، امن جرگہ کے چیئرمین ملاکنڈ ڈویژن رحمت دین صدیقی، ضلع صد د ملک غلام علی خان، ڈویژنل ترجمان گوہر علی پختونیار، عبدالوہاب، عبداللہ یوسفزئی اور دیگر نے خطاب کیا، مقررین نے کہا پھول جیسی بچی کے درندگی کے واقعے کے ملک بھر کے عوام کو رلایا ہے، اس قسم درندے کسی رحم کی قابل نہیں اگر کسی وکیل نے گرفتار ہونے والے درندے کی نمائندگی کی تو اس کے خلاف بھی احتجاج کریں گے، انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندان کے لئے پیکج کا اعلان کریں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے درندوں کو سرعام اور فوری پھانسی دینے کے لئے قانون سازی کریں
امن جرگہ سوات کا نوشہرہ میں بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندے کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ
