سوات: مینگورہ شہر اور گرد نواح میں گزشتہ روز ہلکی ہلکی بارش جبکہ  بالائی علاقوں مالم جبہ، کالام، مہوڈنڈ اور گبرال میں برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، سرد موسم کے دوران بالائی علاقوں میں پانچ انچ تک برف باری ریکارڈ ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا موجودہ اسپیل نومبر کے آخری ہفتے تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا جس کے ساتھ تیز ہواؤں کے چلنے کا بھی امکان ہے۔