سوات کے نوجوان محمد عاطف نے ایم ایم اے ایشین چمپئن شپ میں سلور میڈل حاصل کرلیا۔ چوبیس سالہ نوجوان محمد عاطف جنھوں نے قازقستان میں منعقدہ ایشیائی ممالک کے مابین ہونے والے مکسڈ مارشل آرٹس چمپئن شپ میں دوسری پوزیشن لے کر سلور میڈل حاصل کرلیا۔ اس چمپئن شپ میں چالیس ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔محمد عاطف کانٹے دار مقابلے کے بعد فائنل مقابلے میں قازقستان کے کھلاڑی سے ہار گئے اور سلور میڈل کے حق دار ٹھہرے۔ محمد عاطف چار بار قومی چمپئن بھی رہے ہیں۔
4 بار قومی چمپئن بننے والے سوات کے نوجوان نے پاکستان کا نام روشن کرلیا
