سوات ( morningpost) کمشنرملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم نے خپل کور فاونڈیشن کے زیر سایہ بننے والے خپل کور بنیادی مرکز صحت( بی ایچ یو) کے بلڈنگ کا فیتا کاٹ کر افتتاح کردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سیدو شریف گلکدہ شیراڑئی میں خپل کور فاونڈیشن کے زیر انتظام یتیم بچوں اورعلاقہ شیراڑئی عوام کے لئے تعمیر کی گئی خپل کور بنیادی مرکز صحت( بی ایچ یو) کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمانانی خصوصی کمشنرملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم، سندھ میڈیکل کالج پائینیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر وقار قریشی،صدر سید محسن حیدری، پرنسپل سیدو میڈیکل کالج ڈاکٹرپروفیسر اسرار الحق ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سلیم خان، ایم ایس سیدو گروپ ٹیچنگ ہاسپیٹل شرافت علی،ڈاکٹرمنیر،ڈاکٹر فرمان،باقی جان،عثمان اولسیار تھے افتتاحی تقریب میں علاقہ شیراڑئی کے عوام نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ ڈائریکٹرخپل کور فاونڈیشن محمد علی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام مہمانانی گرامی اور علاقہ عمائدین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نئے بننے والی خپل کور بنیادی مرکزی صحت میں ادارے کے یتیم بچوں کیساتھ ساتھ علاقہ شیراڑئی عوام کو بھی صحت کی سھولیات مفت فراہم کی جائینگی، سندھ میڈیکل کالج پائینیئرز ایسوسی ایشن کے جانب سے اسٹاف کی تعیناتی بھی ھو چکی ہے اوران کے طرف سے میڈیسن بھی فراہم کی گئی ہے۔جبکہ بی ایچ یو چلانے کے اخراجات بھی ایس ایم سی پائینئرز ایسو سی ایشن ادا کرینگے ۔کمشنرملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ عوام اور ادارے کے بچوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خپل کور فاونڈیشن کی کاوشوں خراج تحسین پیش کرتا ہو۔ تعمیر ہونے والے بنیادی مرکز صحت سے بچوں کو اچھی اور بہترین صحت کی سہولیات میسر ہونگے،بی ایچ یو کی فعالیت میں ایس ایم اسی پائینیئر ایسوسی ایشن نے اہم کردارادا کیا۔ جس پر ان کے تمام ممبرز کے شکر گزار ہیں ۔ تقریب میں خپل کور فاونڈیشن کے بچوں نے ویلکم سونگ، ملی نغمے،پشتو روائتی رقص پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کی،تقریب کے آخر میں ادارے کے طرف سے آنے والے مہمانوں کو یادگاری سونیئرز پیش کئے گئے۔
خپل کور فاونڈیشن کے زیر سایہ بننے والے خپل کور( بی ایچ یو) کا افتتاح کردیا گیا
