سوات: انسداد منشیات کے عالمی دن کے حوالے سے نوےژوند رہیب سنٹر رحیم آباد میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا. تقریب میں بڑی تعداد میں سوات سکاوٹ اوپن گروپ کے رضاکاروں اور سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔جس کے مہمانِ خصوصی سیاسی و سماجی شخصیت جناب انجنیئر عمر فاروق صاحب اور صدارت سکاؤٹس اوپن گروپ کے جنرل سکٹری احسان صاحب نے کی۔نوےژوند کے چئیرمین ریاض احمد حیران اور مہمان خصوصی نے اس دن کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا میں منشیات کے خلاف جس طرح ہم ایک ہوئے ہیں اگر مستقبل میں بھی اسی طرح ہم ایک ہوگئے تو کوئی بھی ہمارے انے والی نسلوں کو منشیات کی لت میں نہیں مبتلا کرسکتے انہوں نے تمام زمدار ادارو ں سے اپیل کیا کہ خدارا اس لعنت کے خلاف اپ مزید مستحکم ہو اور جولوگ اس کی خرید وفروخت میں مبتلا ہیں ان سے اہنی ہاتھوں نمٹنا چاہیے اور اخر میں انہوں نے نوےژوند رہیب سنٹر کی خدمات اور انتظامات کو خوب سراہتے ہوئے کہا کہ میں اس مد میں ہر قسم تعاون کے لئے تیار ہوں۔ اخر میں پاکستان کی سلامتی کے ساتھ ساتھ ہر قسم منشیات سے پاک رکھنے کا اعادہ کیا گیا
سوات: انسداد منشیات عالمی دن کے حوالے سے نوےژوند رہیب سنٹر میں پروقار تقریب منعقد
