سوات سے قومی اسمبلی کی تین نشستوں کیلئے 38جبکہ 8صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 107امیدوار میدان میں آگئے ہیں ۔
قومی نشست این اے 2سوات ایک میں 9‘این اے 3سوات دو میں 12 جبکہ این اے 4سوات تین میں 17امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
اسی طرح سوات کی 8صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں پی کے 3سوات ایک میں 8‘پی کے 4سوات 2میں 9‘پی کے 5سوات تین میں 13‘پی کے 6سوات 4میں 18امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
پی کے 7سوات 5میں 13‘ پی کے 8 سوات 6میں 17‘ پی کے 9سوات 7میں 18جبکہ پی کے 10سوات 8میں 11امیدوارآمنے سامنے ہوں گے ۔