سوات:تحصیل مٹہ کی حدود میں واقع علاقہ گبین جبہ میں خاتون نے فائرنگ کرکے اپنی بیٹی اور ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق مسماٹ فر اختہ بی بی زوجہ صبا خان نے اپنے گھر میں اپنی بیٹی 18 سالہ رابعہ اور ایک نوجوان رفیع اللہ پر فائرنگ کی جس سے دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ ملزمہ نے پولیس کو بتایا کہ دونوں کے درمیان ناجائز تعلقات تھے اور گھر میں دیکھ کر میں نے دونوں کو قتل کردیا۔
سوات گبین جبہ میں خاتون نے اپنی بیٹی اور ایک نوجوان کو قتل کردیا
