ملک میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 147.83 روپے ہوگی۔ ملک کی تاریخ میں پہلی بار سوات میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت150 روپے سے زیادہ ہوگئی۔ سوات میں پٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 150.90 روپے ہوگئی۔اس طرح سوات میں ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 148.30 روپے ہوگئی۔ اس سلسلے میں پٹرول پمپ مالکان ایسو سی ایشن کے صدر خضر حیات سے زیادہ قیمت کے بارے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے کہا کہ اضافی رقم کیرج کاسٹ کی مد میں وصول کی جارہی ہے۔